Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش کو اقلیتوں کے تحفظ کیلئے غیرملکی مدد کی ضرورت نہیں

بنگلہ دیش کو اقلیتوں کے تحفظ کیلئے غیرملکی مدد کی ضرورت نہیں

ڈھاکہ ۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج کہا کہ اُسے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کسی غیرملکی مدد کی ضرورت نہیں ہے ۔ حالانکہ حال ہی میں اسلام پسندوں نے چُن چُن کر ہندوؤں اور دیگر طبقات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ وزیراطلاعات حسن الحق نے آج کہا کہ اقلیتی مذاہب کے پیروؤں اور دیگر عام شہریوں پر حملے ایک سازش کا حصہ ہیںتاکہ حکومت کو پریشان کیا جاسکے ۔ ممکن ہے کہ ان واقعات کا اثر بین مذہبی خیرسگالی پر مرتب ہو ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہمیں کسی بھی غیرملکی مدد کی ضرورت نہیں ہے ، ہم اپنے اقلیتوں کو خود ہی تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT