Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کو شکست ، ویسٹ انڈیز فائنل میں داخل

بنگلہ دیش کو شکست ، ویسٹ انڈیز فائنل میں داخل

میرپور 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) الزاری جوزف اور چیمر ہولڈر کی شاندار بولنگ کے بعد کپتان شمرون ہیٹ میئر اور اِن فارم بیٹسمین شمر اسپرنگر کی نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے کامیابی کے لئے مطلوبہ 227 رنز کا نشانہ 28.4 اوورس میں 230/7 کی شکل میں حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اس کا مقابلہ ہندوستانی ٹیم سے ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹورنمنٹ میں نشانہ کے تعاقب میں کافی کامیاب ہورہی ہے، آج کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھی ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم وہ 226 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے لئے کپتان مہدی حسن مرزا نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوزف نے 33 اور ہولڈر نے 36 رنز کے عوض اپنے درمیان تین وکٹیں حاصل کیں۔ کیموپال نے 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے نشانہ کا تعاقب بہتر انداز میں کیا لیکن اننگز کے آخری اوورس میں مقابلہ اُس وقت سنسنی خیز ہوگیا جب وکٹ پر اِن فارم بیٹسمین اسپرنگر کے علاوہ کوئی ماہر بیٹسمین موجود نہیں تھا لیکن 62 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو ایک یادگار کامیابی اور میدان پر موجود بنگلہ دیشی شائقین کو چہروں کو مایوس اور آنکھوں کو نم کردیا۔

TOPPOPULARRECENT