Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش کیفے حملہ : ہتھیاروں کی سربراہی کے ذریعہ کا پتہ چل گیا

بنگلہ دیش کیفے حملہ : ہتھیاروں کی سربراہی کے ذریعہ کا پتہ چل گیا

ڈھاکہ ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی پولیس نے آج یہاں ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل یہاں کی کیفے پر جو دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا اس میں کوئی عصری نوعیت کے ہتھیاروں کا استعمال نہیںکیا گیا تھا تاہم ہتھیاروں کی نوعیت کچھ بھی رہی ہو، اب اس کو سربراہ کرنے والے ذریعہ کا پتہ چل گیا ہے۔ اس دوران انٹلیجنس ایجنسی نے بتایا ہیکہ اس حملہ کیلئے ایک بیرونی ملک نے فنڈس فراہم کئے۔ یاد رہیکہ کیفے پر حملہ میں 22 افراد بشمول ایک ہندوستانی لڑکی ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT