Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / بنگلہ دیش کی سرحد 2017 ء تک مہربند کردینے کا عہد

بنگلہ دیش کی سرحد 2017 ء تک مہربند کردینے کا عہد

گواہاٹی، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج کہاکہ شمال مشرقی ریاستوں سے متصل بنگلہ دیش کی سرحد کو 2017 تک سیل کردیا جائے گا۔مسٹر رجیجو نے یہاں نارتھ ایسٹرن ڈیموکریٹک الائنس (این ای ڈی اے ) کے اجلاس میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شمال مشرق کی 98 فیصد سرحد دیگر ممالک کے ساتھ متصل ہیں اس لئے بنگلہ دیش کے علاوہ دیگر ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کو محفوظ کرنے کیلئے قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی آسام اور میگھالیہ سے متصل سرحد مقامی مسائل کے سبب اب بھی کھلی ہیں۔ وہاں کی حکومت کو مقامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ میزورم میں سینکچوری کی تعمیر کیلئے تنازعہ کو حل کرلیا گیاہے اور اسے بنانے کی اجازت مل گئی ہے ۔
تارکین وطن کی درخواست شہریت فیس میں کٹوتی
طویل مدتی ویزا کیلئے شرائط میں نرمی ۔ مرکز کا فیصلہ
نئی دہلی،13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے افغانستان ، بنگلہ دیش اور پاکستان سے مذہبی ہراسانی کا شکار ہوکرپناہ گزین کے طور پر ہندوستان میں مقیم مختلف اقلیتی فرقہ کے لوگوں کے لئے شہریت کی درخواست فیس انسانی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے سے کم کرکے صرف ایک سوروپے کردیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی حکومت نے ان ملکوں سے آئے اقلیتی ہندو، سکھ، پارسی، بودھ، جین اور عیسائی فرقہ کے لوگوں کو روزمرہ کی پریشانیوں کے مدنظر انہیں ملازمت کرنے ، مکان بنانے ، جائیداد خریدنے ، بینک اکاونٹ کھولنے ، آدھار اور پین کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی بھی سہولت دی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT