Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش کی پہاڑیوں میں انکاؤنٹر ، 5 باغی ہلاک

بنگلہ دیش کی پہاڑیوں میں انکاؤنٹر ، 5 باغی ہلاک

ڈھاکہ ۔ 15 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) علاقائی شورش پسند گروپ کے پانچ مشتبہ کارکن جو قبائیلی تھے آج سحر کے وقت جنوب مشرقی بنگلہ دیش کے پہاڑی علاقہ میں فوج کے ساتھ انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کردیئے گئے ۔ پولیس کے بموجب پانچ مسلح پربتیا چٹاگرام جانا سنگھٹی سمیتی کے کارکن برہادام پہاڑی علاقہ میں فوج کے ساتھ انکاؤنٹر میں علی الصبح ہلاک ہوگئے ۔ ایک مصدقہ خبر کی بناء پر فوج نے دہشت گردوں کے ایک خفیہ اڈے کا پتہ چلایا تھا ۔ یہ مسلح افراد مبینہ طورپر اسی گروپ سے تعلق رکھتے تھے جب فوج نے اُن کے ٹھکانے پر دھاوا کیا تو اُنھوں نے جوابی فائرنگ کی ۔ پولیس کے بموجب ایک فوجی فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہوگیا ۔ فوجی سب مشین گن اور خودکار رائفلوں کے علاوہ چینی رائفلوں سے مسلح تھے ۔ فوجی وردیاں اور کثیر تعداد میں ہتھیار اور کثیرمقدار میں دھماکو مادے دہشت گردوں کے اڈے سے ضبط کرلئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT