Wednesday , June 28 2017
Home / عرب دنیا / بنگلہ دیش کے اسلامی مبلغ کی جنگی جرائم پر سزائے عمر قید برقرار

بنگلہ دیش کے اسلامی مبلغ کی جنگی جرائم پر سزائے عمر قید برقرار

ڈھاکہ ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : بنگلہ دیش کی اپیکس کورٹ نے 1971 میں ملک کی جنگ آزادی کے دوران پاکستانی افواج کا ساتھ دینے اور انسانیت سوز جنگی جرائم کے مرتکب ایک اسلامی مبلغ کو دی گئی سزائے عمر قید کو برقرار رکھا ہے ۔ سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے 77 سالہ قائد دلاور حسین سعیدی کی سزائے عمر قید کو برقرار رکھا ہے ۔ جہاں انہیں اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے گا جب تک ان کی موت نہ ہوجائے ۔ پانچ رکنی بنچ جس کی قیادت چیف جسٹس سریندر کمار سنہا نے کی ، نے دو روزہ سماعت کے بعد آج اپنا فیصلہ سنایا ۔ اسٹیٹ اور ڈیفنس نے 2014 میں سپریم کورٹ کے سزائے عمرقید کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کے لیے درخواستوں کا ادخال کیا تھا ۔ اسٹیٹ نے سزائے عمر قید کی سفارش کی تھی جب کہ ڈیفنس ملزم کو بری کیے جانے کے حق میں تھا ۔ سعیدی کے مقدمہ کی سماعت انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں 2011 میں شروع ہوئی تھی جبکہ فیصلہ 2013 میں سنایا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT