Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کے بعد ویسٹ انڈیز کا بھی پاکستان آنے سے انکار

بنگلہ دیش کے بعد ویسٹ انڈیز کا بھی پاکستان آنے سے انکار

لاہور۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)   پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو3 میچوں کی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیش کش کی تھی تاہم ویسٹ انڈین بورڈ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرپاکستان آنے سے انکارکردیا جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان مکمل سیریزمتحدہ عرب امارات میں ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو بھی ہوم سیریز کی دعوت دی تھی جسے بی سی بی حکام نے سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT