Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش یونیورسٹی پروفیسر کے قتل میں اسٹوڈنٹ کارکن گرفتار

بنگلہ دیش یونیورسٹی پروفیسر کے قتل میں اسٹوڈنٹ کارکن گرفتار

ڈھاکہ ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی یونیورسٹی کے پروفیسر کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں ایک اسلامی گروپ کے اسٹوڈنٹ کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ آئی ایس آئی ایس کی جانب سے اس قتل کی ذمہ داری قبول کئے جانے کے بعد 21 سالہ نوجوان حفیظ الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 58 سالہ راج شاہی یونیورسٹی کے پروفیسر اے ایف ایم افضل کریم صدیقی کو شمال مشرقی بنگلہ دیش میں قتل کیا گیا ۔ راج شاہی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار سعادت حسین نے بتایا کہ ہم نے یونیورسٹی کے ایک طالبعلم کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کرلیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ وہ پبلک ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں سال دوم کا طالبعلم ہے ۔اسی دوران پولیس نے گھناؤنے جرم میں آئی ایس آئی ایس کے ملوث ہونے کی اطلاعات کو مسترد کردیا اور کہا کہ امریکہ کی ایجنسی سے جاری کردہ یہ رپورٹ سراسر غیرمصدقہ ہے کیونکہ بنگلہ دیش میں آئی ایس آئی ایس جیسی کوئی بھی تنظیم سرگرم نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT