Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش 260 پر ڈھیر آسٹریلیا 18/3

بنگلہ دیش 260 پر ڈھیر آسٹریلیا 18/3

ڈھاکہ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ کے پہلے دن 13 وکٹوں کا زوال دیکھا گیا جیسا کہ آسٹریلیائی ٹیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاں میزبان بنگلہ دیش کو 260 رنز تک محدود رہا، وہیں بنگلہ دیشی ٹیم نے بھی آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں شدید مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے پہلے دن کے اختتام پر 18/3 تک محدود رکھا۔ ڈیوڈ وارنر (8)، عثمان خواجہ (1) اور نیتھن لیان (0) آؤٹ ہوچکے ہیں۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تمیم اقبال (71) اور شکیب الحسن (84) کی بدولت ناقص شروعات کے باوجود 260 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کیلئے کمنس، لیان اور اگر نے فی کس 3 وکٹیں لیں۔

دھونی کا ورلڈ کپ میں کوئی متبادل نہیں : سہواگ
نئی دہلی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہیندر سنگھ دھونی ورلڈ کپ 2019ء کا حصہ ہوں گے یا نہیں ، یہ بحث چل رہی ہے ، تاہم سابق اوپنر ویریندر سہواگ نے کہا ہے کہ اس وقت ورلڈ کپ کیلئے دھونی کا کوئی متبادل نہیں ہے حالانکہ ریشپ پنتھ بہتر ہے لیکن انہیں ہنوز وقت درکار ہے۔

TOPPOPULARRECENT