Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ لیگ دودن قبل شروع ہوگا

بنگلہ لیگ دودن قبل شروع ہوگا

ڈھاکہ ۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے سیزن پانچ کے شیڈول کو تبدیل کردیا گیا۔ ٹورنمنٹ چار نومبر کی بجائے دو تاریخ سے شروع ہوگا جس کا فیصلہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی گورننگ کونسل کے اجلا س میں کیاگیا۔ ایونٹ گورننگ کونسل کے سیکریٹری اسماعیل حیدر ملک نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بھی پہلے میچ سے دو روز قبل منعقد کی جائے گی۔ ٹورنمنٹ میں تبدیلی کا فیصلہ بگ بیش لیگ اور گلوبل ٹی ٹوئنٹی سے تصادم سے بچنے کیلئے کیاگیا ہے۔

میرا ڈونا کی یواے ای آمد
دبئی۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عظیم فٹ بالر ڈیگومیراڈونا الفجیرہ ایف سی کی ٹریننگ کیلئے یو اے ای پہنچ گئے۔ نئے کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کی ۔

TOPPOPULARRECENT