Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / بنگلہ ‘ میانمار سرحد پر فورسیس کو سخت چوکسی کی ہدایت

بنگلہ ‘ میانمار سرحد پر فورسیس کو سخت چوکسی کی ہدایت

نئی دہلی 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحدات پر متعین سکیوریٹی فورسیس کو حکومت نے ہدایت دی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی جانب سے ہندوستان میں گھس آنے کی کوششوں کو ناکام بنانے مسلسل چوکسی برتیں۔ وزارت داخَہ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس ایف اور آسام رائفلس کو چوکسی میں اضافہ کردینے کی ضرورت ہے ۔ بی ایس ایف بنگلہ دیش سے ملنے والی چار ہزار کیلومیٹر کی سرحدات کی نگرانی کرتی ہے جبکہ آسام رائفلس میانمار سیملنے والی سرحدات کی نگرانی کرتی ہے ۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ دونوں فورسیس سے کہا گیا ہے کہ وہ سرحدات پر سخت چوکسی برتیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو ہندوستان میں داخل ہونے کا موقع نہ مل سکے ۔ یہ ہدایت ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جبکہ حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان غیر قانونی تارکین وطن ہیں اور ان میں سے کچھ تارکین وطن پاکستان کی آئی ایس آئی اور دیگر دہشت گرد گروپس سے متاثر ہیں۔ ان کی ہندوستان میں موجودگی سے ملک کی قومی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ حکومت نے 9 اگسٹ کو پارلیمنٹ سے بھی کہا تھا کہ زائد از 14,000 روہنگیا مسلمان ہندوستان میں ہیں اور یہ درج رجسٹر ہیں جبکہ 40 ہزار روہنگیا مسلمان کسی رجسٹریشن کے بغیر ہندوستان میں مقیم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT