Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / بنگلہ پولیس کی آئی ایس روابط پر مسیح الدین سے پوچھ تاچھ

بنگلہ پولیس کی آئی ایس روابط پر مسیح الدین سے پوچھ تاچھ

کولکتہ 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش پولیس کی ایک سہ رکنی ٹیم نے مشتبہ دہشت گرد محمد مسیح الدین سے پوچھ تاچھ کی جسے این آئی اے نے گذشتہ مہینے آئی ایس اور جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ این آئی اے کے ایک اعلی عہدیدار کے بموجب بنگلہ دیش پولیس کی ٹیم بنگلہ دیش سے ہندوستان میں جعلی کرنسی منتقل کرنے میں مسیح الدین کے رول کی تحقیقات کرنے یہاں آئی ہے ۔ عہدیدار نے فون پر بتایا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین ایک آپریٹنگ نظام ہے تاکہ جعلی کرنسی کے مسئلہ سے نمٹا جاسکے ۔ بنگلہ دیش کے یہ عہدیدار جعلی کرنسی معاملہ اور دوسرے پہلووں میں مسیح الدین کے رول کا جائزہ لینے یہاں آئے ہیں۔ این آئی اے کے ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدیداروں نے مسیح الدین عرف موسی کے محمد سلیمان نامی شخص سے روابط کی بھی تحقیقات کی ہے جو بنگلہ دیش میں جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کا اہم رکن ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سلیمان نے ڈھاکہ کے گلشن علاقہ میں ایک ہوٹل پر حالیہ حملے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسیح الدین سے پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ وہ موسی سے قریبی روابط رکھتا تھا ایسے میں وہ لوگ مزید معلومات حاصل کرنے یہاں آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT