Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ ۔ سری لنکا ٹسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

بنگلہ ۔ سری لنکا ٹسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

کولمبو ۔18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف اپنی تاریخ کا 100 واں ٹسٹ کھیل رہی بنگلہ دیشی ٹیم کا مقابلے میں بہتر مظاہرہ ہنوز جاری ہے ، جیسا کہ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکائی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنالئے ہیںلیکن اسے بنگلہ دیش کے خلاف صرف 139 رنز کی سبقت حاصل ہے اور اس کی صرف دو دوکٹیں باقی ہیں۔ تاہم کل کھیل کا آخری دن ہے ۔ بنگلہ دیشی ٹیم نشانہ کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے نہ صرف 100 واں ٹسٹ اپنے نام کرسکتی ہے بلکہ سری لنکا کے خلاف سیریز کو 1-1 سے برابر بھی کرسکتی ہے ۔ سری لنکا کیلئے دوسری اننگز میں اوپنر کرونا رتنے نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ایک امکانی شکست سے اپنی ٹیم کو محفوظ رکھا ۔ بنگلہ دیش کیلئے شکیب الحسن اور مستیفض الرحمن نے فی کس تین وکٹیں لی ۔
کوشل پریرا اورتھیسارا پریرا کی سری لنکائی ٹیم میں شمولیت
کولمبو ۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )کوشل پریرا اورتھیسارا پریرا کی بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکائی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ کپتان اینجلو میتھیوز بدستور زخموں کے مسائل میں مبتلا ہونے کے باعث  ٹیم کو حالیہ میچوں میں دستیاب نہیں ہوں گے تاہم اوپنر دنوشکا گونا تھیلاکا کو سری لنکا اے کی جانب سے عمدہ کارکردگی پر اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ نووان کولاسیکرا، چتورنگا ڈی سلوا، لہیرو مدو شانکا، جیفری وانڈرسے اور سندن ویراکوڈی کوخارج کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT