Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / بن غازی میں خودکش کار بم حملہ ،22 افراد ہلاک

بن غازی میں خودکش کار بم حملہ ،22 افراد ہلاک

بن غازی۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے شہر بن غازی میں فوجیوں پر کیے گئے ایک خودکش کار بم حملے میں کم سے کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔دھماکہ شہر کے مغربی حصے میں ہوا جہاں کم سے کم ایک درجن لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ علاقہ اسلامی ملیشیا اور لیبیا کی مشرقی حکومت کے حامی فوجیوں کے درمیان لڑائی کا مرکز رہا ہے۔خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ایک اسلامی گروہ ’شوری کونسل آف بن غازی ریولوشنریز‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔بن غازی میں سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے کا نشانہ 146 بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔ یہ فوج شہر میں اسلامی شدت پسند جنگجوؤں سے جنگ کررہی ہے۔

آئی فون بیٹری سے نوجوان جھلس گیا
سڈنی۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام)  ایک آسٹریلوی شخص نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کو موبائل فون میں آگ لگنے کے خطرات سے آگاہ کرے۔ 36 سالہ گیرتھ کلیئر کے موبائل فون کی بیٹری جل گئی تھی جس سے انھیں شدید زخم آئے۔ سڈنی سے تعلق رکھنے والے کلیئر ،مینیجمنٹ کنسلٹنٹ ہیں۔ انھوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب وہ اپنی سائیکل سے گر پڑے تو ان کے آئی فون کی بیٹری میں آگ لگ گئی۔

TOPPOPULARRECENT