Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / بن لادن پر کتاب کے مصنف 6.6 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے تیار

بن لادن پر کتاب کے مصنف 6.6 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے تیار

امریکی فوجی اور پنٹگان میں معاہدہ
سابق سپاہی نے قانونی خلاف ورزی کی
واشنگٹن ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن پر کتاب لکھنے والے امریکی فوج کے سابق سپاہی نیوی سیل نے بن لادن کی تلاش اور ان کی رہائش گاہ پر کئے گئے دھاوے کی تفصیلات پر مبنی کتاب تحریر کرتے ہوئے اس کتاب کو فروخت کی تھی ۔ امریکہ نے اس مصنف کے خلاف کیس درج کیا ۔ اس مصنف نے اس کیس کی یکسوئی کے لیے 6.6 ملین امریکی ڈالر ادا کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کے ترجمان ٹیکولے نورس نے کہا کہ امریکی حکومت کو تمام آمدنی دینے سے بھی مصنف نے اتفاق کیا ہے ۔ اس سابق امریکی فوجی اور پنٹگان میں معاہدہ ہوگیا ۔ امریکی نیوی سیل کی کتاب ’ نو ایزی ڈے ‘ نے زبردست فروخت کا ریکارڈ بنایا تھا ۔ معاہدے کے تحت سابق امریکی نیوی سپاہی اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی کارروائی پر لکھی گئی کتاب کی تمام آمدنی حکومت کو دینے تیار ہے ۔ میٹ بہونیت امریکی حکومت کو اس کتاب کی رائلٹی اور لکچرز کی صلہ میں ملنے والی 68 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کریں گے ۔ اوباما نظم و نسق نے اس کتاب کی اشاعت پر اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ سابق فوجی نے اجازت کے بغیر کتاب شائع کرنے کے بعض امور کی خلاف ورزی کی تھی ۔ اس پیشکش کے بعد حکومت امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ میٹ پر کیے جانے والے دیگر ہرجانے کے کیس ختم کردے گی ۔ امریکی ریاست ورجینیا کی ایک عدالت میں میٹ کی جانب سے داخل کیے گئے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کتاب شائع کرنے سے قبل انہوں نے پینٹگان سے اس کی اجازت نہیں لی تھی ۔ انہوں نے اپنے بیان میں معافی بھی مانگی ہے کیوں کہ ان کی یہ بہت بڑی غلطی تھی وہ کبھی ایسا نہ کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT