Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / بن لادن کو قتل کرنے والا امریکی میرین گرفتار!

بن لادن کو قتل کرنے والا امریکی میرین گرفتار!

واشنگٹن 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے سربراہ کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں امریکی میزیز کی کارروائی میں ہلاک کرنے کے دعویدار امریکی بحریہ کے عہدیدار کو امریکی ریاست مونتانا میں شراب پی کر ڈرائیونگ کے شبہ میں حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ مونتانا کے علاقے بوٹی سیلور میں قانون نافذ کے ڈپٹی کمانڈرجارج سکالک نے بتایا کہ بحریہ کے 39 سالہ اہلکار روپ اونیل کو حراست میں لیا گیا جب وہ شہر بوٹی میں تجارتی مرکز کے باہر نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اونیل نے شراپ نوشی ٹیسٹ سے انکار کیا جو امریکا میں پہلے درجے کا جرم شمار کیا جاتا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT