Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بوئرہ سالانہ یوم وفات تقریب کا 16نومبر کو اہتمام

بوئرہ سالانہ یوم وفات تقریب کا 16نومبر کو اہتمام

کریم نگر ۔ 7نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجاہد آزادی ہند( بوائرہ ) بی وینکٹ راما راؤ پہلی سالانہ یوم وفات تقریب کا جاریہ ماہ کی 16کو کریم نگر پدما نائیکا کلیانا منڈپم میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ ان کے اکلوتے فرزند بوئرہ ادارہ کے صدر یونین پی ہنمنت راؤ نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واقف کروایا ۔ انہوں نے مزید تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہبی وینکٹ راما راؤ میرے والد کا 27اکٹوبر کو انتقال ہوا تھا لیکن چند ناگزیر حالات آدھیکا ماسم کی وجہ سے جاریہ ماہ کی 16 کو سالانہ یوم وفات کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پہلی مرتبہ یوم وفات تقریب سے قبل ان کے قریبی ساتھیوں ‘ مجاہدین آمادی کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کچھ پروگرام نہیں ہوگا ۔ بوئرہ سماج سیوا پرسکار کے تحت پہلے 50ہزار روپئے نقد ایوارڈ بعد ازاں 10 ہزار روپئے اضافہ کرتے ہوئے 2020ء میں ایک لاکھ روپئے نقد ایوارڈ دیا جائے گا اور اسے ریاستی گورنر یا چیف منسٹر کے ہاتھوں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ پہلے ایوارڈ کے نام کا عنقریب اعلان کیا جائے گا ۔ اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور یہ قومی سطح کا ایوارڈ ہوگا اور 16 کو سرسوتی جیوتی تلگو ماہنامہ کا آغاز بھی ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT