Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بوئن پلی میں کانگریس لیڈر دن دہاڑے فائرنگ میں زخمی

بوئن پلی میں کانگریس لیڈر دن دہاڑے فائرنگ میں زخمی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد بوئن پلی میں پیش آئے ایک سنسنی خیز واقعہ میں کانگریس کے ایک مقامی لیڈر یادگیری پر ایک ’ سپاری کلر ‘ نے فلمی انداز میں دن دہاڑے دیسی ساختہ بندوق سے فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کردیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب یادگیری اپنے مکان واقعہ بوئن پلی ملیکاارجن نگر بھاگیہ شری انکلیو سے آج صبح 10-35 پر پیدل روانہ ہوا تھا اور وہ جب سرینواس میٹرینٹی نرسنگ ہوم کے پاس پہونچا تو پیچھے سے ایک شخص نے اسے ’’ انا ‘‘ کہہ کر آواز دی ۔ یادگیری پیچھے پلٹتے ہی اس پر بندوق بردار حملہ آور نے اچانک دو راونڈ فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں یادگیری دواخانہ میں گھس گیا اور ڈیوٹی ڈاکٹر کے کمرہ کے بیت الخلاء میں پناہ لے لی ۔ حملہ آور یادگیری کا تعاقب کرتے ہوئے دواخانہ میں داخل ہوگیا اور بیت الخلاء کا دروازہ توڑنے کی کوشش کے دوران اس نے مزید دو راونڈ فائر کئیے ۔ یادگیری نے بیت الخلاء کا شیشہ توڑ کر دواخانہ سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ حملہ آور نے اس کا دوبارہ تعاقب کرتے ہوئے مزید دو راونڈ فائر کیے ۔ حملے کے دوران یادگیری کے سینے میں ایک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا لیکن اس نے حملہ آور کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے دیسی ساختہ طفنچہ اس کے ہاتھ سے چھین لیا ۔ جب کہ ایک طفنچہ کو حملہ آور نے دواخانہ کے کوڑے دان میں پھینک دیا تھا ۔ کانگریس لیڈر بھاگ نکلنے کے دوران گر پڑا اور حملہ آور نے اس کی موت واقع ہوجانے کا انداز لگاتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگیا ۔ یادگیری نے سرینواس میٹرنیٹی نرسنگ ہوم پہونچ کر اس کا علاج کرنے کے لیے کہا لیکن ڈاکٹروں کے انکار سے وہ موٹر سیکل سوار سے لیفٹ لے کر بوئن پلی پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس واقعہ سے متعلق تمام تفصیلات بتائے ۔ بوئن پلی پولیس نے کانگریس لیڈر کو سکندرآباد کے ایک کارپوریٹ دواخانہ منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ حملہ آور کی شناخت حشمت پیٹ کے ڈاکوری بابو کی حیثیت سے کی گئی ہے جس نے حالیہ دنوں الوال کے رئیل اسٹیٹ تاجر شیوراج کا سپاری لے کر قتل کیا تھا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور نے ٹاسک فورس کے روبرو خود سپردگی اختیار کرلی ہے اور کمشنر کی راست نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT