Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں آج نعتیہ مشاعرہ

بودھن میں آج نعتیہ مشاعرہ

بودھن /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ ذاکرین قادریہ چشتیہ صابریہ بودھن کی جانب سے 17 فروری کو زینت پیالیس فنکشن ہال رئیس پیٹ بودھن میں مولانا الحاج شاہ محمود نور الحق قریشی قاسمی جانشین قطب دکن الحاج شاہ محمد عبدالغفور قریشیؒ قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ کاشف العلوم اور دیگر کے زیر نگرانی نواں سالانہ نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ میں مہمان شعراء کلہیر کانپوری عابد نذر برہان پور ( مدھیہ پردیش ) جمیل ساحرؔ مالیگاؤں ( مہاراشٹرا ڈاکٹر فاروق شکیل ( حیدرآباد ) عارف نعیم ( حیدرآباد ) جمیل نظام آبادی اشفاق اصفی،سید ریاض تنہا ، رحیم قمر جلال اکبر تمیم نظام آبادی ملک مظہر انجینئیر نظام آباد کے علاوہ میزبان شعراء شیخ احمد ضیاء اقبال شانہ معین راہی اپنے منتخب کلام پیش کریں گے ۔ ناظم مشاعرہ کے فرائض جناب محمد کبیر احمد شکیل انجام دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT