Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں ارزاں فروشی کی دکان مہر بند

بودھن میں ارزاں فروشی کی دکان مہر بند

بودھن۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیرمین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا پر اپنے نام پر الاٹ ارزاں فروشی کی سرکاری دوکان غیر مجاز شخص کے حوالے کرنے اور مبینہ طور پر اشیائے ضروریہ میں خودبرد کرنے کے الزام میں محکمہ سیول سپلائی کے عہدیداروں نے سییکشن جی ۔ اے کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ان کی دوکان نمبر 519 کو مہر بند کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب مسٹر ایلیا کی شکرنگر کالونی میں تقریباً 30سال سے ارزاں فروشی کی دوکان موجود ہے ۔ گذشتہ دیڑھ سال قبل ہوئے بلدی انتخابات میں مسٹر ایلیا چیرمین بلدیہ بودھن منتخب ہونے کے بعد اپنی دوکان مکمل طور پر کسی دوسرے غیر مجاز شخص کے حوالے کردینے کی ضلع انفورسمنٹ کو اطلاع ملنے پر جوائنٹ کلکٹر نظام آباد مسٹر رویندر ریڈی کی ہدایت پر گذشتہ روز ڈپٹی تحصیلدار انفورسمنٹ جناب منیر الدین کی قیادت میں اے ایس او راج شیکھر ‘ سائیلو ‘ تنوجہ اور نرسمہلو پر مشتمل انفورسمنٹ ٹیم نے اچانک فیر پرائس شاپ نمبر 519 پر دھاوا کیا ۔ دھاوے کے وقت مرلی نامی غیر مجاز شخص دوکان میں موجود تھا اس کے پاس موجود دوکان کے ریکارڈس اور اسٹاک کی جانچ کے دوران 3.81کنٹل چاول اور 35 کیلو گیہوں کا آٹا اور ساڑھ چار کیلو شکر اسٹاک میں زائد پائی گئی ۔ دھاوے کے اختتام پر جناب منیر الدین سے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ انہیں تعجب ہے کہ مسٹر ایلیا صدرنشین بلدیہ منتخب ہونے کے بعد بھی وہ ارزاں فروشی کی دوکان اپنے نام پر چلارہے ہیں ۔ مذکورہ دوکان کے علاوہ ٹیم کے افراد نے شہر کے مختلف فیر پرائس شاپس پر چھاپے مارے لیکن انہیں کوئی قابل اعتراض دستاویزات یا غیر محسوب اسٹاک ہاتھ نہیں لگا ۔ تحصیلدار بودھن مسٹر سدرشن سے اس طرح کے واقعہ پر استفسار کرنجے پر انہوں نے بتایا کہ وہ انفورسمنٹ ٹیم کے دھاوے کے تعلق سے لالعم ہے اور عوامی منتخب نمائندے سرکاری ارزاں فروشی کی دوکان چلانے کے تعلق سے کوئی واضح ہدایت نہیں ہے گوکہ وہ اس ضمن میں قبل ازیں ضلع انتظامیہ کو واقف کروا دیئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT