Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں برقی سرقہ پر 60 مقدمات درج

بودھن میں برقی سرقہ پر 60 مقدمات درج

میٹر میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے دو الکٹریشن گرفتار ‘ 28 لاکھ روپئے جرمانہ

بودھن ۔ 6 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کے بودھن ڈیویژن میں محکمہ برقی کی خصوصی ٹیم نے منڈل ورنی ‘ ردرور اور بودھن میں برقی صارفین کے میٹرس کی تنقیح کرتے ہوئے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 60 صارفین کے خلاف برقی چوری کے مقدمات درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے 28 لاکھ روپئے جرمانے عائد کیا اور جدید الکٹرانک برقی میٹرس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے خانگی پیشہ ور الکٹریشن ٹی سنجیو اور قیوم کوحراست میں لیکر ریمانڈ میں بھیج دیا ۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد برقی کی بلا وقفہ سربراہی کے باوجود برقی بلس کی وصولی میں قابل لحاظ اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ برقی نے برقی میٹرس کی تنقیح کے لئے یہ کام وینجلس کے حوالے کیا ۔ انسپکٹر آف پولیس وینجلس مسٹر گووردھن نے اپنے صحافتی بیان میں انہوں نے برقی صارفین سے خواہش کی کہ اگر ان کے گھروں و کارخانوں دوکانات میں میٹرس کے سیلس توڑ کر برقی چوری کی جا رہی ہے تو وہ از خود رضاکارانہ طور پر محکمہ برقی کے عہدیداروں کے علم میں لاتیں اور پولیس کیس و خطیرجرمانے کے خطرہ سے بچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے رضاکارانہ طور پر برقی چوری کا انکشاف کرنے والوں پر معمولی جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کے برقی میٹرس تبدیل کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT