Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں بنیادی سہولتوں کا فقدان

بودھن میں بنیادی سہولتوں کا فقدان

سابق ریاستی وزیر سدرشن ریڈی کی اخباری نمائندوں سے بات چیت
بودھن /13 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ ریاستی وزیر مسٹر پی سدرشن ریڈی نے کہا مجلس بلدیہ بودھن شہریان بودھن کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی مسٹر ریڈی نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں شہریان بودھن کو 25 سالوں تک آبی قلت دور کرنے منصوبہ بند طریقہ پر شہر کے تمام بلدی حلقوں میں پانی کے پائپ لائین اور برقی کٹوتی کے موقع پر پانی کی سربراہی بنا خلل جاری رکھنے طاقتور جنریٹر نصب کیا گیا تھا ۔ مسٹر ریڈی نے کہا موجودہ برسر اقتدار ٹی آر ایس پارٹی کونسل کے پاس جنریٹر کی درستگی کیلئے فنڈس دستیاب نہیں جبکہ آئے دن حکومت کی طرف سے شہر بودھن کی عوام کو بلدی سہولتیں فراہم کرنے لاکھوں روپئے اجراء کرنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ چیرمین بلدیہ حکومت کے فنڈز کہاں استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ تعمیراتی کاموں کے بلس تیار کرتے ہوئے مبینہ طور پر فنڈز کا بے جا استعمال کر رہے ہیں ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ صفائی مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا اور انہیں واجب ا لادا پی ایف اور جی پی ایف کے علاوہ ای ایس آئی اسکیمات کی رقم سرکاری کھاتے میں جمع کرنا بلدیہ کی ذمہ داری ہے ۔ ملازمین کی رقم پی ایف میں جمع نہ کرنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ شہریان بودھن میں پائی جانے والی بے چینی کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کے 15 ارکان بلدیہ کے علاوہ مزید پانچ اس طرح جملہ 20 ارکان بلدیہ کونسل سے استعفی دینے کے تعلق سے منصوبہ تیار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 35 رکنی کونسل میں 20 کے استعفی کے بعد بلدیہ بودھن کی کونسل تحلیل ہوجانا یقینی ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں صدر ٹاون کانگریس گنا پرساد منڈل پریسیڈنٹ گنگا شنکر ، شیخ محی الدین ، پاشاہ ، مقصود پاشاہ ، دامودھر ریڈی ، این لنگاریڈی ، پونا ریڈی ، عابد سیٹھ کے علاوہ کانگریس پارٹی کے قائدین و سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT