Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں جلسہ شان اولیاء کرام

بودھن میں جلسہ شان اولیاء کرام

بودھن /18 جنوری( ذریعہ ای میل ) مولانا محمد عبدالحمیدالسائح قاسمی بانی و ناظم مدرسہ معاذ بن جبل کے مطابق 21 جنوری بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء مولانا مفتی سعید اکبر صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کی زیر صدارت مولانا لئیق احمد قاسمی صاحب امام و خطیب جامع مسجد شکر نگر کی زیر سرپرستی مدنی مسجد اویس بس اسٹانڈ بودھن میں جلسہ شان اولیاء کرام منایا جارہا ہے ۔ جس میں بنگال کے مشہور و معروف عالم دین مولانا جسیرالدین مظاہرہ کا ایمام افروز بیان ہوگا ۔ نماز عشاء 8.15 بجے ہے ۔ مجلس تحفظ ختم نبوت بودھن کے تمام اراکین و ذمہ داران نے تمام مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT