Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں سرقہ کی واردات

بودھن میں سرقہ کی واردات

بودھن۔9مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ رات بودھن شہر میں چار دکانات میںسرقہ کی واردات پیش آئی ۔ ان میں سے دو دکان پولیس اسٹیشن سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر موجود ہے ۔ برہم پولیس عہدیدار دوکانات کے مقابل موجود گروگویند سنگھ سلم بستی میں بھاری پولیس جمعیت کے ساتھ مکانات کی تلاشی لئے جہاں انہیں مسروقہ مال تو برآمد نہیں ہوا لیکن اس سلم بستی میں تقریباً 15موٹر سیکلیں بغیر دستاویز کے برآمد ہوئے ۔ ڈی ایس پی بودھن مسٹر وینکٹیشورلو اور سرکل انسپکٹر وینکنا کی قیادت میں سکھ بستی میں کی گئی تلاشی کے دوران نوجوان مرد افراد نظر نہیں آئے ‘ پولیس کی جانب سے دریافت کرنے پر بتایا گیا کہ میدک میں جاری جاترا میں شرکت کرنے اس بستی کے نوجوان میدک گئے ہوئے ہیں ۔ مزید دو دوکانات امیبڈکر چوراستہ کے قریب واقع میونسپل کامپلکس کے ہیں۔ پولیس اور دوکان مالکین تخمینہ لگانے میں مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT