Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں شوگر فیاکٹری کے ملازمین کی بھوک ہڑتال 125 دن سے جاری

بودھن میں شوگر فیاکٹری کے ملازمین کی بھوک ہڑتال 125 دن سے جاری

بودھن /21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام شوگر فیاکٹری شکر نگر یونٹ کو حکومت کے زیر انتظام لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں ا مبیڈکر چوراستہ بودھن کے قریب NSF بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام زنجیری بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج یہ ہڑتال 125 ویں دن میں داخل ہوگئی ۔ اس زنجیری بھوک ہڑتال کا حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوا ۔ بلکہ ہڑتالیوں کے مطالبے کے برعکس شوگر فیاکٹری کو بند کردیا گیا ۔ گنا اُگانے والے کسان گنے کی فصل کے بجائے دیگر فصلیں اُگانے پر مجبور ہوگئے لیکن فیاکٹری ملازمین کا برا حال ہے ۔ NDSL مقفل کرنے سے قبل فیاکٹری انتظامیہ دو ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا بند کردیا تھا اور اب ملازمین کو تقریباً پانچ مہینوں کی تنخواہیں واجب الادا ہے جن میں سے خانگی انتظامیہ صرف دو ماہ کی تنخواہیں جاری کرنے کا تیقن دیا ۔ فیاکٹری خانگی انتظامیہ کے حوالے کئے جانے کے بعد سے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہوگئے تھے خانگی انتظامیہ صرف 150 افراد کو ہی کم تنخواہوں پر ملازمتیں فراہم کیا تھا لیکن اب فیاکٹری بند ہوجانے کے بعد یہاں شکرنگر کے علاوہ میدک مٹ پلی کے یونٹ کے ملازمین بھی بے روزگار ہوچکے ۔

TOPPOPULARRECENT