Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں عوام کو درپیش دشواریوں کا جائزہ

بودھن میں عوام کو درپیش دشواریوں کا جائزہ

بودھن /24 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن جناب شکیل عامر نے آج صبح سے اپنے چار روزہ بودھن شہر کے پیدل دورہ کا اپنے رہایشی بلدی حلقہ نمبر 35 سے آغاز کیا ۔ ان کا ہر ایک بلدی علاقہ میں مقامی ارکان بلدیہ و عوام الناس نے خیرمقدم کیا اور جناب شکیل کو مقامی مسائل سے واقف کروایا ۔ شکیل عامر نے ان کے ہمراہ موجود کمشنر بلدیہ ڈیویژن ڈپٹی انجینئیر واسودیو ریڈی ارکان بلدیہ اور عوام کی طرف سے پیش کی گئی نمائندگیوں کی فوری طور پر یکسوئی کرنے کی ایم ایل اے نے ہدایت دی رکن اسمبلی شکیل عامر نے بلدی حلقہ نمبر تین میں واقع اردو اسکول کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر تعلیم طالبات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل اور مجوزہ سالانہ امتحان کی تیاری کی طرف مکمل توجہ دینے کا طالبات کو مشورہ دیا ۔ اس موقع پر یہاں مدرسہ میں انہوں نے اپنے چند منٹ کے توقف کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 14 ویں مالیاتی منصوبے کے تحت بودھن شہر میں سڑکوں اور ڈرینج کی تعمیری کاموں کیلئے 5.5 کروڑ رقمی منظوری حاصل ہوئی ۔ جناب شکیل نے کہا کہ وہ بودھن شہر کے 35 بلدی حلقوں کے ہر ایک گلی کونچہ کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ از خود عوامی مسائل اور شہریان بودھن کو پیش آرہی دشواریوں کا جائزہ لینیکے بعد شہریان بودھن کے مسائل پر مبنی CD تیار کرکے متعلقہ وزیر موصوف مسٹر کے ٹی راما راؤ کو پیش کرنا چاہتے ہیں جناب شکیل نے کہا کہ مسٹر کے ٹی آر کو بلدی نظم و نسق کا قلمدان تفویض کئے جانے کے بعد نوتشکیل ریاست تلنگانہ کے ہر ایک شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں سرعت پیدا ہوچکی ۔ جناب شکیل نے بلدی حلقہ نمبر دو میں تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا رکن اسمبلی نے شہر میں آج اپنے پیدل دورہ کے دوران جملہ 8 بلدی حلقوں کا دورہ کیا ۔ اس دورہ کے دوران ان کے ہمراہ صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا کمشنر بلدیہ دیویندر ، عابدصوفی اور ارکان بلدیہ اور فلور لیڈر ٹی آر ایس پارٹی اعجاز خان سابقہ رکن بلدیہ سید اشفاق علی ، شاکر حسین شیخ محمود احتشام الدین ، ممتاز احمد اسرار احمد کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT