Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں غیر تعمیرات سے سڑک تنگ

بودھن میں غیر تعمیرات سے سڑک تنگ

بودھن۔11فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جدید بس اسٹانڈ بودھن کی دیوار سے متصل محلہ سرسوتی نگر کی اہم سڑک پر موجود ناجائز تعمیرات کو منہدم کرنے بلدی عہدیدار سرگرم عمل ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بودھن شہر میں سب سے زیادہ قیمتی زمین سرسوتی نگر میں واقع ہے ۔ یہاں محلہ کی اہم سڑک کے دونوں جانب خانگی نرسنگ ہومس اور مدارس و کالجس موجود ہے ۔ گذشتہ دس سالوں سے یہاں تجارتی ادارے اور رہائشی کامپلکس کے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس محلہ کیاہم سڑک بلدی ریکارڈ کے مطابق جملہ 40فٹ چوڑی ہونیچاہیئے لیکن بعض تجارتی ادارے اور نرسنگ ہومس کے سامنے بمشکل 20تا 25 فٹ چوڑی سڑک تعمیر کی گئی ۔ اس طرح مجلس بلدیہ بودھن کی مبینہ عدم توجہی کے سبب تقریباً 20تا 25 فٹ سڑک کی دونوں جانب ناجائز قبضے ہوگئے ۔ دو روز قبل صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا اور کمشنر بلدیہ خود برسرموقع پہنچ کر سڑک پر موجود قبضوں کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن نرسنگ ہوم کے بعض ڈاکٹرس چیرمین بلدیہ کی موجودگی میں انہدامی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے چیرمین بلدیہ سے خواہش کی کہ سرسوتی نگر کی سڑک کی کشادگی کے کاموں کا کسی ایک طرف سے آغاز کیا جانا چاہیئے تھا لیکن بلدی عملہ و قائدین نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سڑک کے درمیان میں موجود دواخانوں کے بورڈس JCB کے ذریعہ ہٹانے کی کوشش کی ۔بعد افراد کی طرف سے اس اچانک انہدامی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے بلدی عملہ کی طرف سے سڑک کی کشادگی کے کاموں کا درمیان سے آغاز کرنے پر اعتراض کیا اور بلدی عہدیداروں سے خواہش کی کہ سڑک کی کشادگی کا کام کسی ایک سمت سے کریں ۔ چیرمین بلدیہ اور مقامی بعض ڈاکٹرس کے کا کام کسی ایک سمت سے کریں۔ چیرمین بلدیہ اور مقامی بعض ڈاکٹرس کے درمیان بحث ہوئی ‘ چیرمین نے کہا کہ سرکاری سڑک کیچوڑائی عوامی نمائندگی کے سبب 40فٹ سے 30سٹ تک کردیا گیا اگر پھر بھی خانگی ادارے سڑک کی کشادگی میں رکاوٹ بن رہے ہیں تو وہ خود رضاکارانہ طو رپر اپنے ناجائز قبضہ برخواست کریں ورنہ مجلس بلدیہ کی طرف سے سڑک کی کشادگی کے کاموں کا پولیس بندوبست کے دوران آغاز عمل میں آئے گا ۔

TOPPOPULARRECENT