Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں لوک عدالت کا انعقاد140 مقدمات کی یکسوئی

بودھن میں لوک عدالت کا انعقاد140 مقدمات کی یکسوئی

کریم نگر۔ 12 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ روز قومی سطح پر منعقدہ لوک عدالت کے دوران بودھن میں تقریباً 140 مقدمات کا تصفیہ ہوا ۔ اس موقع پر معزز جونیئر سیول جج شریمتی سوجینا نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عوام الناس کو کورٹ کچیری کی چکروں سے بچنے اور برسوں سے زیر تصفیہ مقدمات کی یکسوئی کرنے کیلئے لوک عدالتوں کا قیام عمل میں آیا  ۔ انہوں نے کہا باہمی رضامندی کے بعد دونوں  فرقین ایک ہی نشست میں اپنے مقدمے کو حل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسے کسیس کی لوک عدالت میں سنوئی ہوئی ہے ۔ یہاں بودھن میںموجود میں ضلع ایڈیشنل کورٹ کے جج اودے کمار جونیئر سیول جج سوجنیا اور ایڈیشنل جونیئر سیول جج ودیانائک نے لوک عدالت میں پیش کئے گئے مقدمات کی یکسوئی کی جن میں 110 مقدمات  کریمنل تھے ماباقی محکمہ آبکاری و دیگر تھے ۔ قومی سطح پر منعقدہ میگا لوک عدالت میں حاضر ہونے والے شہریوں کو بار اسوسی ایشن کے صدر مسٹر وی اردیانی کی اپیل پر مقامی تعلیمی ادارہ اندور ماڈل اسکول کی طرف سے دوپہر میں طعام کا اہتمام کیاگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT