Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں کانگریس قائدین نے بھی یوم تاسیس منایا

بودھن میں کانگریس قائدین نے بھی یوم تاسیس منایا

بودھن 3 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم تاسیس تلنگانہ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر 2 جون کو بودھن شہر میں عجیب و غریب مناظر دیکھنے میں آئے۔ سرکاری عہدیدار اور ٹی آر ایس کے منتخب عوامی نمائندے اور سرگرم پارٹی کارکنوں نے شہر کے اہم راستوں پر آتش بازی کی اور رقص کیا جس میں آر ڈی او بودھن مسٹر شیام پرساد لال، ڈی ایس پی بودھن مسٹر وینکٹیشورلو، صدرنشین بلدیہ ایلیا کے علاوہ دیگر عہدیدار اور قائدین نے بھی حصہ لیا۔ دوسری جانب نظام دکن شوگر فیاکٹری شکر نگر بند کردیئے جانے سے متاثر ہونے والے این ڈی ایس ایل کے ملازمین نے بے روزگاری اور نیمفاقہ کشی کے باعث مجبور ہوکر 2 جون کو شہر کی اہم شاہراہوں پر بھیک مانگتے ہوئے نظر آئے۔ کانگریس پارٹی کے قائدین نے بھی جشن یوم تاسیس تلنگانہ علیحدہ طور پر منایا اور ریاست تلنگانہ کے قیام کے فیصلے کی بھرپور تائید کرنے پر انھوں نے محترمہ سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کیا اور 29 ویں ریاست تلنگانہ کے قیام کا سہرا اپنی پارٹی کانگریس کے نام موسوم کیا۔

TOPPOPULARRECENT