Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن کے مواضعات کو مثالی بنانے کا تیقن

بودھن کے مواضعات کو مثالی بنانے کا تیقن

بودھن۔/18اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے کہا کہ گراما جیوتی پروگرام پر عمل آوری کے باعث ریاست تلنگانہ کے دیہی علاقوں میں روشنی آجائے گی۔ ریاست کے تمام مواضعات میں عوام کو بنیادی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ جناب شکیل نے کہاکہ حلقہ اسمبلی بودھن میں شامل چار منڈلوں بودھن، رنجل، ایڑپلی اور نوی پیٹ کے ہر ایک منڈل سے علی الترتیب بودھن کے ایک دیہات بھری پور رنجل، دھوپلی، ایڑپلی کے موضع ARP کیمپ اور نوی پیٹ منڈل کے موضع جینے پلی کو وہ اپنی خصوصی نگہداشت کرتے ہوئے مذکورہ مواضعات کو حلقہ اسمبلی میں مثالی ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئے ریاستی سطح پر مثالی دیہاتوں کی فہرست میں مذکورہ مواضعات کے نام درج کروائیں گے۔ جناب شکیل نے سرکاری پروگراموں کے اختتام کے بعد گیلکسی کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر کا افتتاح انجام دیا اور کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب فیض الرحمن کو بودھن شہر میں تعمیراتی، عصری دفتر کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا ڈی سی سی بی چیرمین نظام آباد گنگادھر راؤ۔ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عابد صوفی سابق رکن بلدیہ شیخ علیم الدین اور موظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ آبپاشی جناب احمد عبدالعزیز و دیگر معزز افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT