Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بورا بنڈہ تا ہائی ٹیک سٹی سڑک کی توسیع جی ایچ ایم سی کا سروے ، مقامی عوام کو راحت

بورا بنڈہ تا ہائی ٹیک سٹی سڑک کی توسیع جی ایچ ایم سی کا سروے ، مقامی عوام کو راحت

آصف احمد
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : کئی عرصہ سے عوام کو انتظار تھا کہ بورا بنڈہ تا ہائی ٹیک سٹی سڑک کی توسیع کب ہوگی اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہے بہت جلد سڑک کی توسیع کا کام شروع کیا جائے گا ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ٹاون پلاننگ سیکشن کا اسٹاف بورا بنڈہ بس اسٹاپ سے برائے راج نگر ، یس آر ٹی نگر ، بنجارہ نگر ، سوراج نگر ، پدماوتی نگر سے برائے ین آر آر پورم سائیٹ III کی جانب سے سڑک کی دونوں جانب میجر مینٹ کیا گیا ہے ۔ اس اسٹاف میں موجود مسٹر سدھاکر نے بتایا کہ ہماری سروے رپورٹ انجینئرنگ سیکشن کو دی جائے گی۔ ہم مکان مالک کا نام ، فون نمبر اور مکان نمبر ، مکان کتنے گز پر تعمیر کیا ہوا ہے کتنے گز پر تعمیر کرنے کا اجازت نامہ حاصل کیا گیا اور کتنے گز پر تعمیر کیا گیا ہے اس کے علاوہ زمین کا رقبہ کتنا ہے اور یہ کون سے بلدی ڈیویژن میں آتا ہے اس کے علاوہ سروے کرنے کے بعد سڑک کی توسیع کے لیے سروے پر مشتمل ریکارڈ بنایا جائے گا ۔ ہر مکان مالک کو اس کی کاپی دی جائے گی اور ایک کمیٹی حکومت کی جانب سے ہوگی وہ کمیٹی کے ارکان اور مکان مالکین کے بات چیت ہوگی اور معاوضہ دینے کے متعلق بھی بات ہوگی ۔ مسٹر سدھاکر نے بتایا کہ ایک سال کے عرصہ کے اندر سڑک کی توسیع کا کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ سڑک 80 فیٹ کی تعمیر کی جائے گی ۔ موجودہ حالت میں سڑک کہیں 20 فیٹ ہے ۔ کہیں 25 فیٹ ، کہیں 30 فیٹ ہے سڑک کے درمیان حصہ ہے ۔ سڑک کے دونوں جانب کی ملکیت برابر حاصل کی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پٹہ کی زمین ہے یا پھر نوٹری ہے یا رجسٹری ان سب کے لیے کمیٹی کی جانب سے طئے کیا جائے گا اور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چھ مہینے میں تمام مسائل کو حل کرلیا جائے گا اور جلد سے جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا ۔۔
مفت کمپیوٹر کورسیس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : بھونس گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کی جانب سے طلبہ ، بے روزگار نوجوانوں اور گھریلو خواتین اور سینئر سٹیزنس کے لیے مفت کمپیوٹر کورسیس کی پیشکش کی جارہی ہے جس کا آغاز یکم جون سے ہوگا ۔ یہ کورسیس ہیں ۔ ایم ایس آفس ، اکاونٹس اسسٹنٹ کورس (Tally ERP 9) ، ڈی ٹی پی ( ایڈوب ان ڈیزائن ، کورل ڈرا اور فوٹو شاپ ) اور سینئر سٹیزنس کے لیے ورڈ ، ایکسیل اور انٹر نیٹ ۔ ان کورسیس کی مدت تین ماہ ہے ۔ اس کے لیے کم از کم 10+2 کامیاب اہل ہیں اور عمر 17 سال 9 ماہ اور 35 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ درخواست فارمس کی اجرائی کی آخری تاریخ 21 مئی ہے ۔ خواہش مند بھارتیہ ودیا بھون ، کنگ کوٹھی روڈ بشیر باغ یا فون 23241629 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT