Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / بورا بنڈہ میں زلزلے کے جھٹکے

بورا بنڈہ میں زلزلے کے جھٹکے

حیدرآباد ۔ /9 اکٹوبر (سیاست نیوز)  بورا بنڈہ علاقے میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 6.53 کو علاقہ بورا بنڈہ ، سائیٹ 3 ، پدماوتی نگر ، اللہ پور  اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں 6 سیکنڈ کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلوں کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور مکانات میں موجود افراد خوف کے عالم  میں سڑکوں پر نکل آئے ۔ مقامی عوام نے بتایا کہ زلزلوں کے جھٹکوں کے دوران دھماکے جیسی ایک آواز سنائی دی جس کے بعد کچھ سیکنڈس کیلئے مکان کی دیواریں اور دروازے ہلنے لگے ۔ مقامی عوام ایک دوسرے سے زلزلوں کے جھٹکوں سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف دکھائی دیئے ۔ دریں اثناء  ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین زلزلوں کے جھٹکوں کے بعد علاقے کا معائنہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT