Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بورویل تنازعہ میں بڑے بھائی کا قاتل گرفتار

بورویل تنازعہ میں بڑے بھائی کا قاتل گرفتار

یلاریڈی /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کھیت میں قتل کیا گیا کسان کا قتل معمہ پولیس نے حل کرلیا ہے ۔ بورویل کھدوائی کے دوران پیدا ہوا جھگڑا میں خاص بڑے بھائی پروار کرکے قتل کرنے والے قاتل کو یلاریڈی پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔ سرکل انسپکٹر مسٹر انیل کمار کی تفصیلات کے مطابق ملایا پلی سے تعلق رکھنے والا پوچیا ، بھومیا دو بھائی ہیں ۔ ان دونوں کو پدا ریڈی موضع شیوار پر کھیت ہے جس میں بورویل ڈالنے کیلئے آئے دنوں موضع میں پنچایت کے سامنے دونوں کے درمیان معاہدہ بھی کیا گیا ۔ لیکن اس معاہدہ کو بھومیا قبول نہ کیا اور بڑے بھائی کا قتل کرکے کھیت میں بورویل ڈالنے کی بات کیں اور 23 کی رات کو بھائی کے قتل کا منصوبہ بنایا کھیت کی نگرانی کرنے آئے بھائی سے جھگڑا کیا اور کلہاڑی سے وار کرکے اسے قتل کرڈالا اور فرار ہوگیا ۔ جس کو یلاریڈی پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ کیلے بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT