Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بورویل میں گرنے والی 2 سالہ لڑکی فوت ، بچانے کی کوششیں بے سود

بورویل میں گرنے والی 2 سالہ لڑکی فوت ، بچانے کی کوششیں بے سود

وجئے واڑہ /12 اگست ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش میں پیش آئے دو مختلف واقعات میں پانچ کمسن بچے فوت ہوگئے جن میں 2 سالہ لڑکی بھی شامل ہے جو ضلع نیلور میں ایک ناکارہ بورویل میں اتفاقی طور پر گر گئی تھی جس کو 25 فیٹ گہرائی سے نکالنے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی ۔ ضلع گنٹور میں پیش آئے دوسرے حادثے میں چار کمسن بچے تیراکی کے دوران فوت ہوگئے ۔ 9 ویں جماعت کے چار طلباء جو تیراکی سے ناواقف تھے تالاب میں اچانک پانی چھوڑے جانے کے سبب لہروں میں بہہ گئے ۔

TOPPOPULARRECENT