Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / بورویل میں گرکر 3 سالہ لڑکا فوت

بورویل میں گرکر 3 سالہ لڑکا فوت

گوالیار (مدھیہ پردیش) 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گوالیار کے قریب ایک گاؤں میں ایک 3 سالہ لڑکا 150 فٹ گہرے بورویل میں گرنے کے بعد آج دم گھٹنے سے فوت ہوگیا۔ ایس پی گوالیار ہری نارائن مصرا نے بتایا کہ اس لڑکے کی موت کی تصدیق کردی۔ قبل ازیں ابھئے پرچوری نامی لڑکے کو سلطان پور کھیریہ گاؤں میں ایک بورویل سے نکال کر قریبی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ تقریباً 22 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اس لڑکے کو گہرے بورویل سے نکالا گیا لیکن وہ زندہ بچ نہیں سکا۔ یہ لڑکا کل شام زرعی کھیت میں واقع 25 فٹ گہرے بورویل میں گر گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT