Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بورویل کے معین احمد قادری ایڈوکیٹ کا تعاون

بورویل کے معین احمد قادری ایڈوکیٹ کا تعاون

یلاریڈی۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے قریب قادریہ مسجد کے پاس پانی کیلئے بورویل ڈالا گیا۔ مسجد کمیٹی صدر مسٹر فاروق نے بتایا کہ ہائیکورٹ وکیل مسٹر معین احمد قادری اس کیلئے 60 ہزار روپئے کا تعاون کیا ہے۔ مسجد کے اطراف کالونی والوں کو پینے کے پانی کی قلت سے دشواریاں پیش آرہی تھیں جس کو دُور کرنے کیلئے ہائیکورٹ وکیل نے بورویل مع موٹر کے قیام کیا۔ کالونی کے عوام نے انہیں شکریہ ادا کیا۔ موصوف منڈل مستقر پر آئے دن بلالحاظ مذہب و ملت سماجی بھلائی کے کام میں ایک عرصہ سے تعاون کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔ اپنی ذاتی بے شمار مصروفیات کے باوجود قادری اپنے آبائی منڈل کے عوام کی مشکلات دور کرنے ہمیشہ سے فلاحی کام انجام دیتے آرہے ہیں۔ بلالحاظ مذہب و ملت بے لوث انسانی خدمت کرنے والے وکیل واقع میں قابل ستائش ہیں۔ منڈل بھر میں ہر کوئی ان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT