Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / بوسنیا میں حجاب پر پابندی کے خلاف خواتین کا احتجاج

بوسنیا میں حجاب پر پابندی کے خلاف خواتین کا احتجاج

ساراڑیوو۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام)بوسنیا میں عدالتوں اور قانونی اداروں میں حجاب پہنے پر پابندی کے خلاف تقریباً دو ہزار خواتین دارالحکومت کی سڑکوں پر احتجاجاً مارچ کیا۔ حکام نے تمام مذہبی علامات کو ظاہر کرنے پر پابندی عائد کی ہے لیکن اس پابندی میں حجاب کا الگ سے ذکر کیا گیا ہے۔اتور کو ہونے والے مظاہرے میں شریک خواتین نے دارالحکومت سارا ڑیوو میں ایک گھنٹے تک مارچ کیا۔ 1992ء  میں آزادی سے قبل بھی بوسنیا میں کیمونسٹ دور میں حجاب کرنے پر پابندی تھی اور اْس وقت بوسنیا یوگوسلاویہ کا حصہ تھا۔حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرہ اْس وقت ہوا ہے کہ جب ملک میں عدالتی نظام کی نگرانی کرنے والی اعلیٰ جوڈیشل کونسل نے عدالتوں میں ’مذہبی علامات‘ ظاہر کرنے والی چیزوں کے پہنے پر پابندی عائد کی ہے۔مظاہرے میں شریک خواتین نے پلے کارڈ اْٹھا رکھے تھے جس میں ’حجاب میرا حق ہے‘ کے نعرے درج تھے۔

TOPPOPULARRECENT