Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / بوسٹن کپ : اُبھرتے کرکٹرز کا ٹورنمنٹ

بوسٹن کپ : اُبھرتے کرکٹرز کا ٹورنمنٹ

حیدرآباد، 25 اپریل (پریس نوٹ) بوسٹن مشن ہائی اسکول کالاپتھر کے زیراہتمام 17 واں بوسٹن کپ (ڈے؍ نائٹ) کرکٹ ٹورنمنٹ مئی کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوگا، جس میں انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کھلاڑیوں کی تقریباً 100 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بوسٹن کپ ہر سال پابندی سے منعقد کیا جانے والا ایونٹ ہے جو اُبھرتے کرکٹرز کیلئے اپنا ٹیلنٹ پیش کرنے کا اچھا موقع ہوا کرتا ہے۔ ماضی کے مختلف ایونٹس میں ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین، وی وی ایس لکشمن، ارشد ایوب، وینکٹ پتی راجو، ایم ایس کے پرساد، دنیش مونگیا کے علاوہ انڈین ویمنس کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج اور دیگر کئی قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرز شرکت کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں بوسٹن کو اس بات پر بھی فخر ہے کہ امباٹی رائیڈو، ٹی سمن، ارجن یادو جیسے کھلاڑیوں نے بوسٹن کے ایونٹ میں حصہ لیا تھا اور آگے چل کر نیشنل ٹیم میں شامل ہوئے نیز آئی پی ایل کا حصہ بنے۔ مئی کے دوسرے ہفتے سے کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ میں ڈان باسکو، آل سینٹس، لٹل فلاور، گوتم، تلسی، میتھوڈسٹ ہائی اسکول، حیدرآباد پلک اسکول، بھارتیہ ودیا بھون اور دیگر متعدد اسکولس کے علاوہ سوپر کیاٹس کرکٹ اکیڈیمی، سروجنی اکیڈیمی، ارشد ایوب اکیڈیمی وغیرہ بھی حصہ لیں گے۔ تفصیلات کیلئے کرسپانڈنٹ بوسٹن مشن ہائی اسکول شاکر احمد سے 9246362299 ، یا بانی اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن سائی بابا سے 9396559440 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT