Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / بوس اور ٹیگور کیخلاف جسٹس کاٹجو کے ریمارکس پر برہمی

بوس اور ٹیگور کیخلاف جسٹس کاٹجو کے ریمارکس پر برہمی

کولکتہ ۔ 16 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے اسپیکر بمن بنرجی نے آج کہا کہ نیتاجی سبھاش چندرا بوس اور رویندر ناتھ ٹیگور کے خلاف جسٹس مارکنڈے کاٹجو کے نازیبا ریمارکس کے مسئلہ کو ارکان اسمبلی ایوان میں اٹھاسکتے ہیں۔ احاطہ اسمبلی میں کل جماعتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر بنرجی نے کہا اکہ نیتاجی اور ٹیگور کے بارے میں جسٹس کاٹجو کے تبصرہ پر متعدد ارکان نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور ایوان میں وہ اس مسئلہ پر مباحث اور ایک قرارداد منظور کروانا چاہتے ہیں جبکہ ایک ہفتہ طویل اسمبلی کا اجلاس 18 ستمبر سے شروع ہوگا ۔ جسٹس کاٹجو نے پیر کے دن ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ تنازعہ پیدا کردیا جس میں انہوں نے سبھاش چندرا بوس کو جاپانی ٹٹو اور ٹیگور کو برطانیہ کا پٹھو قرار دیا تھا اور بتایا کہ میں بہت جلد کولکتہ جاکر اپنے تقرر میں سبھاش چندرا بوس اور ٹیگور کے بارے میں انکشافات کروں گا۔

TOPPOPULARRECENT