Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / بولنگ پر پابندی سے بیٹنگ بہتر ہوئی:محمد حفیظ

بولنگ پر پابندی سے بیٹنگ بہتر ہوئی:محمد حفیظ

شارجہ۔5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بولنگ پر پابندی سے ان کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو رواں سال جولائی میں غیر قانونی قرار دیتے ہو ئے ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس سے قبل ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ ان کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے مزید کہا  کہ میں نے خود کو ہمیشہ ایک بیٹسمین سمجھا ہے لیکن بولنگ میرے اور ٹیم کے لئے اضافی طورپر کام آتی ہے ۔ انھیں بولنگ پر پابندی سے مایوسی ضرور ہوئی تھی لیکن واپسی کے لئے پرعزم ہیں، اسے میرے کام میں کمی ہوئی ہے اور اب میں اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دے سکتا ہوں اور یہ فائدہ مند بھی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں 151 رنز کی اننگز کھیلنے پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کی بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ میری بہترین اننگز میں سے ایک تھی کیونکہ اس طرح کی وکٹ  پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا، کسی ایک کو دیکھ بھال کے خطرہ مول لینا پڑ تاہے اور ایک بیٹسمین کے لئے یہ غصے کا باعث ہوتا ہے کیونکہسست آؤٹ فیلڈ پر رنز نہیں لے سکتا، تاہم میں خوش ہوں کہ میں کچھ کر سکا اور وہی حاصل کیا جو ہم بطور ایک ٹیم چاہتے تھے ۔ محمد حفیظ کو اپنی سنچری مکمل کرنے سے پہلے انگلش لیگ اسپنر عادل راشد نے کافی پریشان کیا تھا اور دو مرتبہ آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں پریشان ہوا تھا کیونکہ میں انگلیند کے خلاف سنچری کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا جیسا کہ اسے قبل 2006 میں 95 اور دبئی میں ہی گزشتہ سیریز میں ایک مرتبہ 88 اوردوسری مرتبہ 98 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا تھا۔ اس لئے میں چاہتا تھا کہ اس مرتبہ آرام سے اس کو ممکن بناؤں۔ شارجہ کی وکٹ مختلف تھی اور یہاں پر کھیلنے کا تجربہ میرے کام آیا اور مجھے اپنی اننگز بہتر کرنے کے لئے اعتماد ملا۔

TOPPOPULARRECENT