Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بولٹ اب بہترین فٹبالر بننے کے خواہاں

بولٹ اب بہترین فٹبالر بننے کے خواہاں

پیرس۔8 مئی(سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے بہترین فٹبالر بننے کی ٹھان لی۔30 سالہ بولٹ اگست میں دوڑ سے کنارہ کش ہوجائیں گے۔ ایک انٹر ویو میں بولٹ نے کہا میری خواہش ہے کہ دنیا کے بہترین پچاس فٹ بالر زمیں شامل ہو جاؤں اگر موقع ملا تو اچھا اسٹرائیکر بن کر سیزن میں کم از کم بیس گول کرنے کی کوشش کرونگا۔کئی کلبوں سے بات ہوئی ہے بس ان کے جواب کا انتظار ہے کیونکہ میں کم ازکم چار سال تک کھیل سکتا ہوں اورامید ہے مجھے اعلیٰ سطح پرکھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT