Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بولٹ کی لندن گیمز میں شرکت کی توثیق

بولٹ کی لندن گیمز میں شرکت کی توثیق

لندن ۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ 22 جولائی کو الزبتھ اولمپک پارک میں لندن اینی ورسری گیمز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ انہوں نے گزشتہ سال بیجنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں سو ، دو سواور چار ضرب دو سومیٹرزخطابات کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔ انہیں دو مرتبہ اولمپک گیمز میں سو، دو سواور چار ضرب سو میٹرزر یس جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ یوسین بولٹ نے کہا ہے کہ ریو اولمپکس سے قبل یہ ان کی آخری دوڑ ہو گی، لندن اینی ورسری گیمز بہترین ایونٹ ہے اور اس سے قبل بھی وہ ان مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT