Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / بولٹ کے ریکارڈس کو 12 سالہ بریانالیسٹن سے خطرہ؟

بولٹ کے ریکارڈس کو 12 سالہ بریانالیسٹن سے خطرہ؟

جمیکا ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )  جمیکا کی صرف 12 سالہ رنر “بریانا لیسٹن” نے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے ریکارڈ پر نظریں جما لیں جو انہوں نے آٹھ سال پہلے 19.19 سیکنڈس میں طے کر کے بنایا تھا۔ 12 سال کی بریانا لیسٹن ورلڈ ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ کے لئے بڑی چیلنج بن گئی ، دو سو میٹر ریس صرف 23.72  سیکنڈس میں طے ، دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا ریکارڈ ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گیا جو کہ دو سو میٹر میں  تھا ، صرف دو سکینڈ کے فرق سے بریانا لیسٹن اولمپک 1988  کا ریکارڈ کے قریب پہنچ گئیں ، تین روز قبل اسی ایونٹ کی سو میٹر زمرے کی دوڑ 11.86 سیکنڈس میں طے کر کے سب کو حیران کر چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT