Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بونال تہوار کیلئے 10 کروڑ روپئے منظور ‘ این نرسمہا ریڈی

بونال تہوار کیلئے 10 کروڑ روپئے منظور ‘ این نرسمہا ریڈی

حیدرآباد 7 جولائی ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے شہر میں بونال تہوار کیلئے 10 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ ایک اجلاس میں وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے یہ اعلان کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ‘ وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو ‘ مئیر حیدرآباد بی رام موہن اور ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین نے شرکت کی ۔ نرسمہا ریڈی بونال تہوار کے کنوینر ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ یہ فنڈز شہر کی 2,179 مندروں میں بونال تہوار کے انعاقد پر خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کارپوریٹرس سے کہا کہ وہ ان فنڈز کے استعمال کیلئے تجاویز روانہ کریں۔ گشتہ سال ریاستی حکومت کی جانب سے اس مقصد کیلئے چار کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے ۔ تاہم چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اس سال دس کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT