Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / بوپنا کا فرنچ اوپن میں پہلا گرانڈ سلام

بوپنا کا فرنچ اوپن میں پہلا گرانڈ سلام

پیرس۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا نے اپنے کرئیر کا پہلا گرانڈ سلام یہاں آج فرنچ اوپن کی شکل میں حاصل کرلیا ہے۔فرنچ اوپن کے مسکڈ ڈبلز کے سنسنی خیز فائنل میں بوپنا نے کنیڈا کی اپنی ساتھی کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی کے ہمراہ ناقص شروعات کے باوجود حریف جوڑی جرمنی کی اینا لینا گرونیفیلڈ اور انکے ساتھی کولمبیا کے روبرٹ فارح کو 2-6, 6-2, 12-10 سے شکست دی۔یادرہے کہ بوپنا اور ان کے پاکستانی ساتھی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے 2010  کے یوایس اوپن  کے ڈبلز کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔شاندار کامیابی پر بوپنا کو مختلف گوشو ں سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ مہش بھوپتی ‘لینڈر پیس اور ثانیہ مرزا کے بعد پوپنا ہندوستان کے ایسے چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے گرانڈ سلام خطاب حاصل کیا ہوا۔

TOPPOPULARRECENT