Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بوپنا کو ارجن ایوارڈ کیلئے نامزد کرینگے

بوپنا کو ارجن ایوارڈ کیلئے نامزد کرینگے

نئی دہلی ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) روہن بوپنا کی گرانڈ سلام میں کامیابی کی قدر دانی کرتے ہوئے آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن نے ان کا نام اس سال کے ارجن ایوارڈ کیلئے حکومت کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بوپنا نے گذشتہ روز اپنا پہلا گرانڈ سلام ٹائیٹل فرنچ اوپن میں کینیڈا کی گیبریالا ڈابروسی کے ساتھ مسکڈ ڈبلز ٹرافی کے طور پر جیتا ہے۔ آئیٹا سکریٹری جنرل ایچ چٹرجی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم روہن کا نام آج ارجن ایوارڈ کیلئے سفارش کریں گے۔ ہم نے رشمی چکرورتی کا نام بھی ارجن ایوارڈ کیلئے سفارش کیا ہے۔ روہن ، لینڈر پیس، مہیش بھوپتی اور ثانیہ مرزا کے بعد گرانڈ سلام جیتنے والے چوتھے ہندوستانی بنے۔

 

چیف کوچ کمبلے کی برقراری متوقع
قطعی فیصلہ کیلئے وقت درکار
لندن ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ اڈوائزری کمیٹی جو سچن تنڈولکر، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن پر مشتمل ہے، اس نے چیف کوچ انیل کمبلے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہیکہ کمبلے کو ان کے منصب پر مزید ایک میعاد کیلئے برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ سینئر ممبرس کی اکثریت بشمول کارگذار صدر بی سی سی آئی سی کے کھنہ اور آئی پی ایل چیرمین راجیو شکلا نے کمبلے کو جلد بازی میں ہٹانے کی مخالفت کی ہے، اس لئے اسپین لیجنڈ کی برقراری اور توسیع کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ کمبلے نے گذشتہ سال جولائی میں جائزہ حاصل کیا جس کے بعد سے انڈیا نے 17 میں سے 12 میچزجیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT