Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / بوپنا کو شکست ‘ ومبلڈن میں ہندستانی مہم ختم

بوپنا کو شکست ‘ ومبلڈن میں ہندستانی مہم ختم

لندن۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کی جوڑی دار کینیڈا کی گیبریلا ڈابرووسکي کو ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے ساتھ ہی ومبلڈن میں ہندستانی مہم ختم ہو گئی ہے۔دسویں سیڈ بوپنا،ڈابرووسکي نے فن لینڈ کے ہینري کوٹنین اور برطانیہ کی ہیتھر واٹسن کے خلاف سخت جدوجہد کی لیکن سینٹر کورٹ پر ہوئے اس مقابلے میں دفاعی چمپئن جوڑی نے پھر 7-6، 4-6 ، 7-5سے قریب دو گھنٹے میں جیت درج کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔فرنچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیت کر یہاں پہنچے بوپنا،ڈابرووسکي کی جوڑی نے اگرچہ میچ میں کافی جدوجہد کی اور 104 پوائنٹس جیتے جبکہ فاتح کوٹنن،واٹسن کی جوڑی کو 109 پوائنٹس ملے ۔ ہندستانی،کینیڈین جوڑی نے اس سے پہلے ایک بھی سٹ نہیں گنوایا تھا لیکن آخری آٹھ کے مقابلے میں وہ 11 میں سے آٹھ بریک پوائنٹس بچانے کے بعد بھی میچ گنوا بیٹھے۔انہوں نے میچ میں سات ایسز لگائے لیکن پانچ ڈبل فالٹ اور چھ بیجا غلطیاں کیں۔بوپنا ومبلڈن میں اکیلے ہی ہندوستانی چیلنج سنبھالے ہوئے تھے اور ان کی شکست کے ساتھ ہندوستانی مہم ختم ہو گئی کیونکہ اس سے پہلے ثانیہ مرزا بھی اپنے مکسڈ اور ڈبلز میچوں میں باہر ہو چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT