Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بوچارڈ پہلے ہی رائونڈ میں باہر

بوچارڈ پہلے ہی رائونڈ میں باہر

میامی۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کی ابھرتی ٹینس اسٹار ایجینی بوچارڈ کے ناقص فارم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جیسا کہ سیزن کے دوسرے ماسٹرس میامی اوپن کے پہلے ہی رائونڈ میں انہیں آسٹریلیا کی غیر معروف کھلاڑی ایشلیگ بارٹی کے خلاف 6-4, 5-7, 6-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ اس کامیابی کے بعد آسٹریلیائی کھلاڑی کا دوسرے رائونڈ میں اپنی ہم وطن اور گرانڈ سلام چمپئن سمنتا سٹوسر سے مقابلہ ہوگا۔ 23 سالہ بوچارڈ جنہیں ابھرتی ٹینس اسٹار قرار دیا جارہا تھا اور وہ گزشتہ سیزن ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں 5 ویں مقام تک ترقی کرچکی تھیں لیکن یکے بعد دیگرے ناکامیوں کے بعد اب وہ 56 ویں مقام پر پہنچ چکی ہیں۔ بوچارڈ جوکہ اپنا کھویا ہوا فارم حاصل نہیں کرپارہی ہیں اور اس مقابلہ میں شکست کے بعد انہوں نے کہا کہ جدوجہد کا ایک طویل سلسلہ چل رہا ہے جس کو میں ختم نہیں کرپارہی ہوں۔ علاوہ ازیں سربیا کی سابق عالمی نمبر ایک اور 2008ء میں یہاں فائنل کھیلنے والی ٹینس اسٹار یلینا یانکووچ کو بھی پہلے ہی مقابلہ میں قازقستان کی کھلاڑی یاروسلوا شیڈووا کے خلاف 4-6, 6-4, 7-6(7/3) کی شکست برداشت کرنی پڑی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT