Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بوچارڈ کو مداح نے شکست دی‘کھلاڑی ڈنر کرنے پر مجبور

بوچارڈ کو مداح نے شکست دی‘کھلاڑی ڈنر کرنے پر مجبور

مونٹریال ۔8 فروری (سیاست ڈاٹ کام )کینیڈا کی ٹینس اسٹار یوجینی بوچار ڈ کو مداح کیساتھ شرط لگا نا مہنگا پڑگیا ۔ پیٹریاٹس اور اٹلانٹا فالکنز کے درمیان نیشنل فٹ بال لیگ کا فائنل جاری تھا کہ یوگینی نے 25نشانات کے خسارے میں موجود پیٹریاٹس کی یقینی شکست کا ٹوئٹ کیا جس پرمرلے نامی ایک مداح نے کہا کہ اگر پیٹریاٹس کی ٹیم جیت گئی تو کیا آپ میرے ساتھ کھانا کھائیں گی ،بوچارڈ نے چیلنج قبول کر لی ۔ دریں اثناء بریڈلے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پیٹریاٹس کی یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا جس پر کسی کو بھی یقین نہ آرہا تھا ،اس موقع پر بوچارڈ نے کہا میں آئندہ شرط لگانے سے توبہ کرتی ہوں لیکن میں اپنے کہے ہوئے الفاظ پر قائم ہوں اور مرلے کیساتھ کھانا کھاؤں گی۔

TOPPOPULARRECENT