Friday , September 22 2017
Home / دنیا / بوکوحرام کی طرف سے مغویہ لڑکی حاملہ حالت میں برآمد

بوکوحرام کی طرف سے مغویہ لڑکی حاملہ حالت میں برآمد

لوگوس۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے سپاہیوں نے بوکوحرام کی طرف سے دو سال قبل چیبوک سے مغویہ 200 سے زائد لڑکیوں کے منجملہ ایک کو گھنے جنگلات سے برآمد کرلیا جس کے چچا نے بتایا کہ وہ حاملہ اور الجھن زدہ ہے لیکن اس کے نام حالت ٹھیک ہے۔ امینہ علی نکیکی ان 219 چیبوک لڑکیوں میں پہلی ہے جو 14 اپریل 2014ء کو لڑکیوں کے سرکاری سیکنڈری اسکول میں سائنس کے امتحان کے دوران پرچہ لکھتے وقت دیگر 276 لڑکیوں کے ساتھ اغوا کرلی گئی تھی۔ بعدازاں درجنوں لڑکیوں بوکوحرام کے اغواکنندوں کے قبضہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن 219 لڑکیاں بدستور ان کے قبضہ میں تھیں۔ نائجیریا میں بوکوحرام کے تشدد و تخریب کاری میں سات سال کے دوران 20,000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ہزاروں مغویہ لڑکیوں، خواتین اور لڑکوں کی صحیح تعداد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT